بھارت میں 7برس تک بیٹی کو زیادتی  کا نشانہ بنانے والا بدبخت گرفتار

ہریانہ (نیٹ نیوز) بھارت میں 17 سالہ بیٹی کو 7 سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہریانہ کے ضلع حصار میں 17 سالہ لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کروائی کہ اس کا باپ گزشتہ 7 سال سے مسلسل اسے زیادتی کا نشانہ بنارہا ہے اور اس کے احتجاج کرنے پر والد نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ایک سرکاری کوارٹر میں رہائش پذیر ہے۔ وہ اپنی 11 سال کی چھوٹی بیٹی کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کیا کرتا تھا تاہم اب تک اسے زیادتی کا نشانہ نہیں بنایا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...