اسلام آباد (اے پی پی) مشعال ملک نے حریت رہنما یاسین ملک پرتشدد، یاسین ملک و دیگر حریت رہنمائوں کو قید میں رکھنے کے خلاف ایوان بالا میں قرارداد کی متفقہ منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریت رہنما یاسین ملک اور دیگر حریت پسندوں کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہے۔ یاسین ملک کا قصور یہ ہے کہ اس نے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی، حریت رہنما یاسین ملک، آسیہ اندرابی سمیت حریت رہنمائوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔ مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قید حریت رہنمائوں کے لئے سینٹ میں آواز اٹھانا خوش آئند ہے۔ یاسین ملک سمیت دیگر حریت رہنمائوں کی رہائی کے لئے عالمی سطح پر اقدامات کئے جائیں۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت حریت رہنمائوں کو گرفتار کر کے تحریک آزادی کی آواز ہمیشہ کے لئے بند کرنا چاہتا ہے۔ کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
مشعال ملک کا یاسین ملک و دیگر حریت رہنمائوں کی قید کے خلاف ایوان بالا میں قرارداد کی متفقہ منظوری کا خیر مقدم
Jan 19, 2021