موٹروے زیادتی کیس: عابد ملہی‘ شفقت بگا کے جوڈیشنل ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع

Jan 19, 2021

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس کے ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کے جوڈیشنل ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع کر دی۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف تاحال تفتیش مکمل نہ کی جا سکی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی سے چالان کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کارروائی 25 جنوری تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں