سکردو (نوائے وقت رپورٹ) پاستور پیک سکردو میں لاپتہ امریکی کوہ پیما کی نعش مل گئی۔ ذرائع کے مطابق امریکی کوہ پیما کی نعش 6209 میٹر کی بلندی پر ملی۔ کوہ پیما بلندی سے مانوس ہونے کیلئے پاستور پیک کی کوہ پیمائی پر گیا تھا۔ امریکی کوہ پیما کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے تلاش کیا گیا۔ ایک ہفتے میں اب تک دو غیر ملکی کوہ پیما ہلاک ہوئے۔ رواں ہفتے ایک نیپالی کوہ پیما سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوا۔ تین غیر ملکی کوہ پیما شدید بیمار ہونے پر واپس جا چکے ہیں۔