اسلام آباد (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کیس کے حقائق نیا تہلکہ ہیں۔ نواز شریف کے خاندان کی 76 جائیدادوں کی قیمت 800 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چودھری نے لکھا کہ یہ بات اب لندن کی عدالت کہہ رہی ہے، پھر کہتے ہیں نواز شریف کی جائیدادوں کو چھوڑیں آگے چلیں۔ بھائی کیسے آگے جا سکتے ہیں؟ اگر ان کو چھوڑ دیں۔