اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)مساجدومدارس کوکنٹرول کرنے کے لیے امریکی دبائوپروقف املاک ایکٹ بنایاگیا امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے لیے کام کرنے والی تنظیم پیس اینڈایجوکیشن کمیشن کاتیارکردہ بل منظورکیاگیا حکومت فوری طورپرپیس اینڈایجوکیشن کمیشن اوراس جیسی دیگرتنظیموں کوملک بدرکرے ملک دشمن اوراسلام دشمن تنظیموں کی سرگرمیاں ہم برداشت نہیں کریں گے ۔ان خیالات کااظہارتحریک تحفظ مساجدومدارس کے ہنگامی اجلاس میں کیاگیا اجلاس کے بعد تحریک تحفظ مساجدومدارس کے نائب امیرمولاناخطیب،مفتی محمداقبال،مولاناعبدالعزیز،مولانامحمدعبداللہ ،مولاناعبدالروف ودیگرنے کہاکہ اجلاس میں متفقہ طورپرایک قراردادپاس کی گئی جس میں وقف املاک ایکٹ کومستردکیاگیا اورکہاگیاکہ یہ قانون امریکی دبائوپرلایاگیااورملک کے دینی مدارس ومساجدکوکنٹرول کرنے کے لیے اس طرح کے ہتھکنڈے آزمائے جارہے ہیں ہمیں معلوم ہواہے کہ وقف املاک ایکٹ پیس اینڈایجوکیشن نامی تنظیم کی سفارشات کی روشنی میں بنایاگیاہے یہ تنظیم ایک عرصے سے ملک کے دینی مدارس میں جاکرورکشاپ اورسیمینارزمنعقدکررہی ہے اورچندعلماء کوخریدکراپنے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کررہی ہے ہم نے پہلے بھی اس تنظیم کی منفی سرگرمیوں کی مذمت کی تھی اورآئندہ بھی حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ اس تنظیم کی منفی سرگرمیوں پر کڑی نظررکھی جائے اوراسے ملک بدرکیاجائے وقف املاک ایکٹ کوکسی صورت قبول نہیں کیاجائے گا جولوگ ہماری صفوں میں اس طرح کی تنظیم کے لیے کام کررہے ہیںوہ بھی اپنے عزائم سے بازآجائیں ورنہ ہم ان کے نام بھی آشکارکرنے پرمجبورہوں گے ۔
ملک اوراسلام دشمن تنظیموں کی سرگرمیاں برداشت نہیں کرینگے،مولاناخطیب
Jan 19, 2021