ملتان (نمائندہ نوائے وقت) صوبے بھر کے سکول اورکالجز کھل گئے ، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نا ہوا، تفصیل کے مطابق کرونا کے باعث اور سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تمام سکول اور کالجز کھل گئے سکولوں میں 8ویں سے لیکر 10دسویں اور ہائرسکینڈری سکولز میں 11ویں اور 12 ویں کی کلاسز ہوئیں پہلے روز ایس او پیز پر مکمل طور پر عملد رآمد نہ ہوسکا، طلبا کی بڑی تعداد بغیر ماسک کے کلاسز میں بیٹھی رہی تاہم گیٹ پر ان کو چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا گیا ، دوسری طرف محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی ہدایت پر کالجوں میں 50 فیصد طلباء و طالبات آئے جبکہ باقی کو متبادل دنوں میں بلایا گیا ہے۔ کالج داخلے کے وقت ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ۔جبکہ پنجاب کے سکولوں میں کورونا ایس او پیز کی نگرانی کے لئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام اضلاع میں کمیٹیاں تشکیل دے دیں،روزانہ کی بنیاد پر محکمہ کو رپورٹ کریں گی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا سربراہ کمیٹی کا چیئرمین ہوگا۔ کمیٹیاں تعلیمی اداروں میں وزٹ کرکے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی۔ہدایات پر عمل نہ کرنے والے افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔