آپس میں لڑائیاں ہو رہی ، پی ڈی ایم اپنی موت آپ مرگئی ہے، زلفی بخاری 

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنی موت آپ مرگئی ہے، آپس میں لڑائیاں ہو رہی ہیں یہ خودکو بے نقاب کر رہے ہیں ، مریم صفدر اور بلاول کو کوئی بتائے ان کا فلسفہ ہی غلط ہے، پیر کو  پاکستان اوورسیز ریئل اسٹیٹ فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا پاکستان اوورسیزریئل اسٹیٹ فورم وقت کی ضرورت ہے اوورسیز پاکستانی محفوظ سرمایہ کاری کریں اور این اوسی کی حامل ہائوسنگ سوسائٹیزمیں ہی سرمایہ کاری کی جائے،زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ بھر پور کوشش ہے اوورسیز کے مسائل حل کریں، سستے رہائشی منصوبوں پر توجہ دینا ہو گی، موجودہ حکومت میں2 بلین ڈالرز اضافی زرمبادلہ آیا اور گزشتہ10ماہ میں10 لاکھ سیزائدپاکستانی بیرون ممالک گئے،بعد ازاں معاون خصوصی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا فضل الرحمان ریٹائرڈ سیاست دان ہیں، فضل الرحمان کے پاس کھانا کھانے کے سوا کوئی کام نہیں،اپوزیشن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کہاں سے شروع ہو ئی اور اب کہاں پہنچ چکی ہے ، عوام نے پی ڈی ایم کے بیانیہ کو مسترد کر دیا ہے، مریم نواز اور بلاول کو کوئی بتائے عوام نے کرپشن کیخلاف ووٹ دیا ، عوام کبھی بھی کرپشن بچانے کے لیے نہیں نکلیں گے،زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ  مریم نواز نے استعفے دینے کا کہا تواستعفے سوشل میڈیا تک ہی پہنچ سکے،معاون خصوصی نے کہا چاہتے ہیں پی ڈی ایم جیسی تحریک رہے تاکہ اصلیت سامنے آئے، ،اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اوورسیزکی زمینوں کے جھگڑے 30روزمیں نمٹائے  جائیں گے، سندھ سے لیکراسلام آباداوورسیزکے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے۔ بھر پور کوشش ہے کہ اوورسیز کے مسائل حل کریں.سستے رہائشی منصوبوں پر توجہ دینا ہو گی.

ای پیپر دی نیشن