گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما ایم پی اے عبد الرئو ف مغل نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکو مت ممنو عہ فنڈنگ کیس میںبے تکے ہا تھ پا ئو ں ما ر رہی ہے اور چو ر مچا ئے شو ر کے مصدا ق اپنی صفائی دینے کی بجا ئے اپو زیشن کو ٹا رگٹ کر کے کیس کو طو ل دینے کی کو شش کر رہی ہے آ ج اپوزیشن الیکشن کمیشن کے سامنے پر امن احتجا ج ریکا رڈ کرا ئے گی اور دوسرو ں کی تلا شیو ں کے مطا لبے کر نے والو ں کوقوم کے سامنے بے نقا ب کرے گی ان خیا لات کا اظہا ر انہو ں نے کا رکنو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے با رے ملک دشمن لا بیو ں اور فرمو ں سے ممنو عہ فنڈ نگ لینے کا کیس 6سال تک زیر التو ء رکھا جانا نا انصا ف کے اصولو ں کے منا فی ہے میا ں نوا ز شریف کے خلا ف تر ین مقدمے چلا ئے جا تے رہے اور انہیں نا اہل کر دیا گیا لیکن مو جو دہ حکمرا ن جن کی بیرو ن ملک سے ممنو عہ فنڈ نگ کے ٹھو س ثبو ت مو جو د ہیں ان کے با رے میں فیصلے کر نے میں تا خیر شکو ک و شبہا ت کو جنم دیتی ہے الیکشن کمیشن کو غیر ضروری تاخیر کا احساس دلا نے کے لئے اپوزیشن آج اپنا پر امن احتجا ج ریکا رڈ کرا ئے گی ۔