یورپی شہریوں کیلئے کورونا ٹیسٹ کی پابندی کے معاملے پر ٹرمپ اور جوبائیڈن میں‌ تناؤ

Jan 19, 2021 | 10:34

ویب ڈیسک

صدر ٹرمپ کے عہدہ صدارت کے آخری روز بھی تناؤ جاری ہے، امریکی صدر نے یورپی شہریوں کو امریکا آنے پر کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی تاہم نومنتخب صدر جو بائیڈن کی ٹیم نے کہا ہے پابندی برقرار رہے گی۔

صدر ٹرمپ اور نومنتخب صدر جو بائیڈن کی ٹیم آمنے سامنے آ گئی، ٹرمپ نے یورپ کے شہریوں کے لیے کورونا ٹیسٹ رپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یورپی شہریوں کو بغیر کورونا ٹیسٹ 26 جنوری سے امریکا آنے کی اجازت دے دی۔

جو بائیڈن کی ٹیم نے ٹرمپ کے غیر ملکی مسافروں پر پابندی اٹھانے کا اعلان مسترد کر دیا۔ نومنتخب صدر کی ٹیم نے کہا ہے امریکا داخلے کے لیے نیگٹو ٹیسٹ رپورٹ لازمی ہے۔ جوبائیڈن کورونا ٹیسٹ کے بغیر داخلے پر پابندی ختم نہیں کریں گے۔

ادھر واشنگٹن ڈی سی کا ریڈ زون فوجی چھاؤنی میں بدل چکا ہے، دارالحکومت میں رکاوٹیں، خاردار تاریں اور نیشنل گارڈز بڑی تعداد میں تعینات ہے اور سڑکیں سنسان ہیں۔

امریکی دفاعی آفیشل نے ممکنہ اندرونی حملے کے خطرے کی وارننگ جاری کر دی، ایف بی آئی کو مختلف ریاستوں سے آئے نیشنل گارڈز پر نظر رکھنے کاحکم دیا گیا ہے۔ نومنتخب صدر جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کے دوران 25 ہزار نیشنل گارڈز فرائض انجام دینگے۔

مزیدخبریں