جاپانی حکومت کی عوام سے گھروں پر رہنے کی اپیل

کورونا وائرس کے خلاف جوابی اقدامات کے نگران جاپانی وزیر نِشی مورا یاسوتوشی نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں سے گھروں پر رہنے کی اپیل کر رہی ہے۔ کمپنیوں سے بھی کہا جا رہا ہے کہ دفتر آنے جانے والوں کی تعداد میں 70 فیصد تک کمی لائی جائے۔ این ایچ کےکے ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ وہ ہر ایک سے تعاون کرنے اور انفیکشن کنٹرول کرنے کے اقدامات کی تعمیل کرنے کی اپیل کرتے ہیں تاکہ ہنگامی حالت کے نفاذ میں توسیع نہ کرنی پڑے۔دریں اثنا، وزارت صحت نے کورونا ٹیسٹوں کا دائرہ کار وسیع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔اینٹیجن ٹیسٹ کرنا نسبتا سہل ہے اور پی سی آر ٹیسٹوں کے مقابلے میں وقت کم لگتا ہے۔ لیکن باور کیا جاتا ہے کہ ان کی درستگی کی شرح نسبتا کم ہے اور یہ ٹیسٹ انفیکشن کی علامات کے حامل افراد پر ہی کیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن