مدینہ کے قریب پہاڑی چوٹیاں بادلوں کی لپیٹ میں،فوٹوسوشل میڈیاپروائرل

مدینہ منورہ کے نواحی پہاڑی چوٹیوں پر موسم سرما میں اس بار دھند اور بادلوں کی زیادہ مقدار دیکھی جا رہی ہے۔ ایک مقامی فوٹو گرافرنے الفقرہ پہاڑی چوٹیوں پر گہرے اور سفید بادلوں کے مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے جنہیں سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا گیا۔فوٹو گرافر اسامہ الحربی نے الفقرہ پہاڑوں پر جمع ہونے اور وہاں سے گذرنے والے بادلوں کے مناظر کیمرے میں محفوظ کیے جنہیں اس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔عرب ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے الحربی نے کہا کہ وہ سیاحت کا بے حد شوقین ہے اور خشکی کے علاقوں، پہاڑی مقامات، سیاحتی اور تفریحی اہمیت کے حامل مقامات کی سیر کے دوران وہ ان مقامات کی تصاویر بھی بناتا رہتا ہے۔ حال ہی میں اس نے الفقرہ پہاڑی علاقے کی تصاویر بنائیں۔ یہ تصاویر اس وقت بنائی گئیں جب پہاڑی چوٹیاں بادلوں سے ڈھکی ہوئی تھیں۔اسامہ الحربی کا کہنا تھا کہ الفقرہ پہاڑی چوٹیوں پہاڑوں کا ایک سلسلہ ہے اور اس کی بلند ترین چوٹی سطح سمندر سے 1901 میٹر بلندی پر واقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن