پاکستان میں تعینات اٹلی کے سفیر آندریاس فیراریس نے لاہور آرٹس کونسل الحمراء کا دورہ

لاہور (کلچرل رپورٹر)پاکستان میں تعینات اٹلی کے سفیر آندریاس فیراریس نے لاہور آرٹس کونسل الحمراء کا دورہ کیا۔چیئرپرسن بورڈ آف گورنرز لاہور آرٹس کونسل منیزہ ہاشمی اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے نے ان کا استقبال کیا،اٹلی کے سفیر نے الحمراء سٹوڈیو،گیلری،ہالز اور مختلف شعبے دیکھے اور الحمراء کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا تہذیبی و ثقافتی حسن قابل ستائش ہے،الحمراء عالمی سطح پر پاکستان کی ثقافتی پہچان ہے۔ملاقات میں ثقافتی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،باہمی مفاہمت کے تحت ایک دوسرے کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عز م کا اعادہ خوش آئند تھا۔ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی،اعزازی قونصلر فہداقبال،اٹلی قونصل خانے کے سیکرٹری ریاض حسین بھی ہمراہ تھے۔ چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان محبتوں کے پرچار کی سرزمین ہے،دُنیا ہماری اقدار کی معترف ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے نے انہیں الحمراء آرٹس کونسل کی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ الحمراء کا پلیٹ فارم دُنیا بھر کے ثقافتی رنگوں کی میزبانی کا اعزاز حاصل کر چکا ہے،الحمراء اپنی سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان کا سوفٹ امیج پیش کر رہا ہے۔پاکستان میں تعینات اٹلی کے سفیر آندریاس فیراریس‘ لاہور آرٹس کونسل الحمراء کی سرگرمیوں سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے،انھوں نے پاکستانی موسیقی سنی اور ربا ب بھی بجایا اور کہا کہ اٹلی کے لوگ پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔ چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے نے اٹلی کے سفیرکو سوونیئر دیا اور اٹلی کے عوام کے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ترجمان الحمراء نے کہا کہ الحمراء آرٹس کونسل کی شب وروز کی جد بھوجہد کا مقصد پاکستان اور اس میں بسنے والوں کے زندگیوں کے حسن کو نمایاں کرنا،دُنیا کو اپنی قدیم او رعظیم تہذیب و تمدن سے آگاہ کرنا اور اپنی ادبی وثقافتی روایات پر پرچار کرنا ہے جو جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن