صدر مملکت سے عمران اسماعیل اور سیف اللہ نیازی کی ملاقات،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ ، عمران اسماعیل اور چیف آرگنائزر ، پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے ملاقات کی جس دورا ن ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔گورنر سندھ نے صدر مملکت کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سندھ کی سیاسی صورتحال بھی بریفنگ دی۔ا س دورا ن صدر مملکت نے آئندہ انتخابات منصفانہ اور شفاف انداز میں کرانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ شفاف انتخابات سے پاکستان میں کامیاب جمہوری نظام کو فروغ حاصل ہو گا۔صدر مملکت کی کراچی کو 52 جدید فائر انجنز کے تحفے پر گورنر سندھ کو مبارکباد بھی دی اور کہاکہ نئے فائر انجنز سے شہر کے فائر ایمرجنسی نظام کو مزید موثر اور تیزرفتار بنانے میں مدد ملے گی۔صدرڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں جمشید اور پاکستان کوارٹرز کی ترقی کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت پربھی زوردیا ۔

ای پیپر دی نیشن