سوات،کالام میں سنو جیپ ریلی اختتام پذیر ہو گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سوات،کالام میں سنو جیپ ریلی اختتام پذیر ہو گئی۔ برفیلے پہاڑوں کے درمیان ہونیوالی جیپ ریلی میں خواتین سمیت 70 ڈرائیورز نے حصہ لیا۔ کیٹگری اے میں طارق مگسی نے پہلی، سفیر احمد نے دوسری اور بابر راجہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کیٹگری بی میں ڈاکٹر طاہر نے پہلی پوزیشن، ڈاکٹر ابراہیم نے دوسری جبکہ ناصر خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لوکل کیٹگری میں امیر سعید نے پہلی، ایم رسول خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین میں زویا خان نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ جیپ ریلی میں 3400 سی سی، اور اس سے کم ہارس پاورگاڑیوں نے 500 میٹر کا دشوار گزار ٹریک عبور کیا۔ پہاڑیوں کی وادی کالام کے علاقے پلوگا میں ہونے والی جیپ ریلی میں خواتین سمیت 70 ڈرائیورز نے حصہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن