ڈے کیر سنٹرزکے ذریعے ورکنگ لیڈیزکے بچوں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں:صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض

صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے ویمن ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ میں ''ڈے کیئر فنڈسوسائٹی'' کی کارکردگی سے متعلق بورڈآف گورنرز کے بائیسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈے کیر سنٹرزکے ذریعے تمام ورکنگ لیڈیزکے بچوں کے لیے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ڈے کیر سنٹرز کا دائرہ کار مزید بڑھاتے ہوئے فیکٹری مزدور خواتین اور ان کے بچوں کے لیے بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہر طبقے کی خواتین اور ان کے خاندانوں کو معاشی طور مستحکم کرنا ہے۔تمام محکمے اپنی اپنی جگہ پر حقوق نسواں کے لیے مثبت اور فعال کردار ادا کررہے ہیں۔ملازمت پیشہ خواتین اپنے ورک اسٹیشن پر اپنے بچوں کی مناسب دیکھ بھال کے باعث بہت مطمئن نظر آتیں ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جب گھر کی دہلیز سے باہر کام کرنے والی خواتین کو اپنے لیے حالات سازگار محسوس ہونگے تو ملک ان خواتین کی پیشہ ورانہ توانائیوں سے مستفید ہو سکے گا۔ اجلاس میں سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ عنبرین رضا،ایڈیشنل سیکرٹری آصف الرحمان،ڈپٹی سیکرٹری محمد نجیب،تمام محکموں کی جانب سے ڈے کیئرسوسائٹی کے لیے کام کرنے والے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن