لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ایشیز سیریز کے اختتام کے جشن میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کرکٹرز نے خوب شوروغل کیا جس پر شہریوں نے پولیس کو شکایات کیں۔ پولیس نے ہوٹل پہنچ کر کھلاڑیوں کو خبردار کیا اور کمروں میں جانے کا کہا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاکہ کرکٹرز کو مبینہ طور پر ہوٹل سے نکال دیا گیا تھا ، آسٹریلیا کے نیتھن لیون، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری‘ انگلینڈ کے کپتان جوروٹ اور جیمز اینڈرسن بھی شور کرنیوالوں میں شامل تھے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے ہوٹل میں شورو غوغا کرنے پر کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات کا اعلان کردیا۔