لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علمائے پاکستان( سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے واضح کیا ہے کہ سیدہ کائنات خاتون جنت رسول حضرت فاطمہ زہرا ؓ کے گستاخوں کی توبہ نہ کرنے تک معافی ممکن نہیں۔ اہل سنت علماء و مشائخ سیدہ کائنات کی ناموس پر جان قربان کرنے کوبھی تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی پنجاب کے صدر واجد علی گیلانی اور صاحبزادہ نصیر اویسی کے ہمراہ حضرت محمد صدیق ؒ کے عرس کے سلسلے میں آستانہ عالیہ بھرچونڈی شریف میںانٹرنیشنل حافظ ملت کانفرنس میں شرکت اور سندھ کے دورے سے واپسی پر کارکنوں سے مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔