لاہور(نامہ نگار)جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ صدراتی نظام کی باتیں کرنے والے پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ پی ٹی آئی حکومت کی ناکامی جمہوریت کی ناکامی نہیں بلکہ سلیکٹڈ اور سلیکٹرز کی ناکامی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کے نفاذ کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے قربانیاں دی ہیں اور ہمیشہ اسکی حفاظت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی جمہوریت کْش اقدام کے خلاف پیپلزپارٹی سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوگی،آئینِ پاکستان اور پارلیمانی جمہوریت میں ہی عوام اور پاکستان کی بقا ہے۔
صدراتی نظام کی باتیں کرنیوالے پاکستان کے خیر خواہ نہیں:حسن مرتضیٰ
Jan 19, 2022