لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کے ترقی پانے والے درجنوں انسپکٹرز نے نئی جائے تعیناتیوں پر رپورٹ نہیں کیا ہے۔آئی جی پنجاب نے 20جنوری تک تبدیل ہونے والوں انسپکٹروں کومتعلقہ ریجنزاوریونٹس رپورٹ کرنے کاحکم دیدیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال 368سب انسپکٹرزکوپرموشن بورڈ کے اجلاس میں انسپکٹر کے عہدے پر ترقیاں دی گئیں ، ترقی پانے والے انسپکٹرزکو مختلف یونٹس وریجنزمیں تبادلوں کے احکامات پر عملدرامدنہ کروایا جاسکا، لاہورکے127انسپکٹرز پروموٹ ہونے والوں کومختلف یونٹس اور ریجنزمیں بھجوایا گیا تھا۔ لاہورسمیت صوبہ بھر سے درجنوں انسپکٹرزنے متعلقہ ریجنز میں رپورٹ نہیں کیا۔آئی جی پنجاب نے 20جنوری تک تبدیل ہونے والوں انسپکٹرز کومتعلقہ ریجنزاوریونٹس رپورٹ کرنے کاحکم دیدیا ہے جبکہ 20جنوری تک احکامات پر عملدرآمدنہ کرنے والوں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
ترقی پانیوالے درجنوں پولیس انسپکٹرز کا متعلقہ ریجنز ‘یونٹس رپورٹ سے انکار
Jan 19, 2022