پرسوں سے غیر نمونہ ‘فینسی ‘بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوںکیخلاف مقدمات 


لاہور(نامہ نگار) سی ٹی اور لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز غیر نمونہ، فینسی اور بغیر نمبر پلیٹس والی وہیکلز کو وارننگ دینے کا سلسلہ جاری رہا۔ 21 جنوری بروز جمعہ سے جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف مقدمات درج ہوںگے، مزید تین روز تک غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو وارننگ جاری دی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کریک ڈاؤن میں توسیع کا مقصد ڈور ٹو ڈور آگاہی پیغام کو پہنچانا ہے اب تک 4 سو زائد نمبر پلیٹس مینوفیکچررز کو وارننگ اور آگاہی نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں جبکہ آگاہی مہم کے دوران اب تک ایک لاکھ سے زائد شہریوں کو واننگ دی جاچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن