راولپنڈی (محبوب صابر)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ ) کے ممبران نے کہا ہے کہ دل ،موٹاپا،ذیابیطس ،کینسر اوردیگراین سی ڈیزمیں شامل امراض کی ایک بڑی وجہ میٹھے مشروبات کااستعمال ہے ،بیماریوں سے بچائوکے لیئے غیرضروری خوراک کوترک کرناہوگا،ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پناہ کے صدرمیجرجنرل (ر) مسعودالرحمن کیانی، جنرل سیکریٹری وڈائریکٹر آپریشن ثنا اللہ گھمن اور ممبران اور طبی ماہرین جنرل (ر) اشرف خان،سکوارڈن لیڈر (ر) غلام عباس، کرنل (ر) اعجاز احمد رفیع ، ڈاکٹر عبدالقیوم ،ڈاکٹر مسعود راجہ او ر ڈاکٹر طاہر شریف نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، میجر جنرل (ر)مسعود الرحمان کیانی نے کہا کہ ہماری خوراک کا دل سمیت دیگراین سی ڈیزمیں شامل امراض کابڑاعمل دخل ہے ،ہمیں اپنی خوراک پرتوجہ دینی چاہیے ،دل ،موٹاپا،ذیابیطس ،کینسر اوردیگراین سی ڈیزمیں شامل امراض کی ایک بڑی وجہ میٹھے مشروبات کااستعمال ہے ،بیماریوں سے بچائوکے لیئے غیرضروری خوراک کوترک کرناہوگا، جنرل (ر) اشرف خان نے کہاکہ وقت کے ساتھ ہماری ترجیحات بھی بدل چکی ہیں،تازہ اورقدرتی غذا کی جگہ مضرصحت غذائوں اورمیٹھے مشروبات نے لے لی ہے ،یہی وجہ ہے کہ طرح طرح کی بیماریوں نے ہمیں گھیررکھاہے ، ثنا اللہ گھمن نے کہاکہ میٹھے مشروبات اور ذیابیطس کے درمیان تعلق پر 3لاکھ سے زائد شرکاء نے اپنے 11 مطالعات میںبتایاکہ ٹائپ 2 ذیابیطس کی ایک بڑی وجہ میٹھے مشروبات کااستعمال ہے ، سکوارڈن لیڈر (ر) غلام عباس، کرنل (ر) اعجاز احمد رفیع ، ڈاکٹر عبدالقیوم ،ڈاکٹر مسعود راجہ او ر ڈاکٹر طاہر شریف نے کہاکہ لوگ صحت کاخیال رکھیں ،ایسے عوامل جن کی وجہ سے بیماریاں پھیلتی ہیں ان کی روک تھام میں اپناکرداراداکریں،میٹھے مشروبات پرٹیکس بڑھانے سے ان کااستعمال کم ہوگا ،ریونیوبڑھے گا،جوملک کی ترقی کے لئے ایک فائدہ مند ذریعہ ثابت ہوگا۔
بیماریوں سے بچائوکیلئے غیرضروری خوراک کوترک کرناہوگا،مسعودالرحمن کیانی
Jan 19, 2022