خطہ پوٹھوہار میں جانوروں، پرندوں اور پودوں  کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، سیف انور جپہ


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ خطہ پوٹھوہار میں ناپید ہونے کے خطرہ سے دوچار جانوروں، پرندوں اور پودوں کی باقاعدہ شناخت کی جائے اور انکے تحفظ کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیںیہ بات انہوں نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام والڈ لائف افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی سیف انور جپہ نے کہا کہ تمام وائڈ لائف افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ دو ہفتوں میں اپنے علاقوں میں جانوروں، پرندوں اور پودوں کے تحفظ کا باقاعدہ منصوبہ مرتب کریں جس کی روشنی میں پورے ڈویژن کی ایک پالیسی بنائی جائے گی انہوں نے کہا ڈویژنل انتظامیہ خطہ پوٹھوہار میں جانوروں، پرندوں اور پودوں کے تحفظ کیلئے ڈویژن بھر میں محفوظ مقامات کا اعلان کرے گی جہاں شکار پر مکمل پابندی ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن