راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کیخلاف راولپنڈی میں بڑی کارروائی کی گئی۔ گنج منڈی میں ٹرانسپورٹ کمپنی کے گودام پر چھاپہ مارامارتے ہوئے550کلو چائنیز سالٹ تلف کردیا۔گودام میں معائنے کے دوران ممنوعہ سالٹ کی خرید و فروخت کا کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا۔مزید برآںراولپنڈی کے داخلی راستوں پر ناکہ لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کا معائنہ کرتے ہوئے220لٹرملاوٹی وناقص دودھ تلف کردیاگیا۔راول ٹاؤن میں مضر صحت اور بدبو دار گوشت فروخت کرنے پر بیف شاپ کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے70کلو گوشت تلف کیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ ممنوعہ اور غیر معیاری خوراک کی فروخت پر پنجاب بھر میں پابندی عائد ہے۔ صحت دشمن عناصر کو کسی صورت کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
گنج منڈی میں ٹرانسپورٹ کپمنی کے گودام پر چھاپہ، 550کلوچائینزسالٹ تلف
Jan 19, 2022