راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ممتازدانشور، شاعر اور ادیب ڈاکٹرفرحت عباس اورممتازماہرتعلیم نورجہاں قریشی نے کہاہے کہ قوموں کی ترقی میں تعلیم ہی اہم ترین کرداراداکرتی ہے، حکیم محمدسعید شہیدنے قیام پاکستان کے بعدسے ہی قوم کے نونہالوں کوتعلیم کے زیورسے آراستہ کرنے کاعمل شروع کردیاا ورپاکستانی نونہالوں کی تعلیم وتربیت کیلئے نونہال اسمبلی قائم کی حکیم محمدسعیدشہیدکی یہ خواہش تھی کہ ہربچہ تعلیم حاصل کرکے ملک کامفیدشہری بنے آپ نے ساری زندگی تعلیم اورقوم کی صحت کیلئے کام کرنااپناشعاربنائے رکھاہمارے بچوں کوچاہیے کہ وہ آج جوکہ حکیم محمدسعیدشہیدکی سالگرہ کادن ہے وہ یہ عہدکریں کہ وہ ان کے نقش قدم پرچل کرقوم کی فلاح وبہبودکیلئے اپناکرداراداکریں گے ا ن خیالات کااظہارانہوں نے ہمدرد نونہال اسمبلی کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاموضوع’’عالمی یوم تعلیم اوربچوں کے حکیم محمدسعید‘‘ تھااسمبلی میں راولپنڈی اوراسلام آبادکے سکولوں کے طلبہ وطالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی قومی صدرنونہال اسمبلی سعدیہ راشدنے کہاکہ حکیم محمدسعیدنے دیگرقومی خدمات کے علاوہ وطن کے نونہالوں کی تعلیم وتربیت کوہمیشہ اہمیت دی اوراس سلسلے میں مستقل بنیادوں پرادارے قائم کئے آپ ہرپاکستانی بچے کوتعلیم یافتہ دیکھناچاہتے تھے اوراس کیلئے تادم آخرکوشاںرہے اسی وجہ سے آپ کو’’قائدنونہال ‘‘کاخطاب دیاگیااس موقع پرموضوع کے مطابق طلبہ وطالبات نے اردواورانگزیزی میں تقاریرکرکے حکیم محمدسعیدشہیدکوتعلیم کے فروغ کیلئے کرداراداکرنے پرشاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاجبکہ ٹیبلو،خاکے ،ملی نغمے اورقومی ترانے بھی پیش کئے گئے بعدازاں دونوں مہمانوں نے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزحیات محمدبھٹی کے ہمراہ نمایاں کارکردگی والے طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔