راولپنڈی(جنرل رپورٹر) قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق حرم امیر المومنین مادرابوالفضل العباس ؑ حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کی شہادت کے سلسلے میں یوم شہادت ِمادرعباس علمدارؑحضرت ام البنین ؑ مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا، علمائے کرام نے اپنے خطابات میں کربلائے کشمیر وفلسطین سمیت دنیا بھر میں جاری آزادی کی تحریکوں کی حمایت اور مظلومین کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عہدکااعادہ کیاکہ دین و وطن کیخلاف ہونے والی ااستعماری سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ہر مردو زن کو حضرت ام البنین ؑ کی سیرت پر چلتے ہوئے دین و وطن سے وفا نبھانا ہوگی۔راولپنڈی میں خانوادہِ پرنسپل ملک منظور حسین مرحوم (آف دائود خیل) کے زیر اہتمام علی ؑ مسجد میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے الحاج علامہ سید قمرحیدرزیدی نے کہاہے کہ زندہ قومیں اپنے مشاہیرکویادرکھ کرانکی تعلیمات کواپنے لیے سبق آموزبناکرمستقبل سنوارتی ہیں لہذا کربلاکے بہادرسپوت حضرت غازی عباسؑ علمدارکی مادگرامی حضرت ام البنین ؑ کے قربانیوں کواجاگرکرکے انکی سیرت کوعملی زندگی میں اپنانے کاعہدوپیمان اورمشاہیراسلام کوخراج عقیدت پیش کرنا ہماراقومی وایمانی شعارہے ۔سیدقمرزیدی نے کہا کہ اگر امت مسلمہ اگر احمد مصطفی ؐ و کتاب خدا کے ساتھ حضرت ام البنین جیسی وفا اور محبت کا مظاہرہ کرے تو کفر خواہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اسے جھکنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے ۔ مجلس سیمفتی باسم عباس زاہری ، مولاناملک اجلال حیدرالحیدری ،ذاکر سیدمطیع الحسنین کاظمی، اعزازحسین نقوی نے بھی خطاب کیا۔
زندہ قومیں اپنے مشاہیرکی تعلیمات کو سبق آموزبناکرمستقبل سنوارتی ہیں،قمر زیدی
Jan 19, 2022