اومیکرون کے خلاف موڈرنا ویکسین کا ڈیٹا مارچ تک دستیاب ہونے کا امکان 

واشنگٹن(این این آئی)موڈرنا کی کورونا وائرس کی قسم اومیکرون کے لیے مخصوص کووڈ ویکسین کی کلینکل ٹرائل آئندہ چند ہفتوں میں شروع ہوجائے گا جبکہ ڈیٹا مارچ تک سامنے آسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات موڈرنا کے سی ای او اسٹیفن بینسل نے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ کلینکل ٹرائل کے آغاز کے بعد توقع ہے کہ کمپنی ریگولیٹرز کے ساتھ ڈیٹا کو مارچ تک شیئر کرسکے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ویکسین مکمل ہوچکی ہے اور آنے والے ہفتوں میں کلینکل مرحلے میں داخل ہوجائے گی، ہمیں توقع ہے کہ مارچ تک ہمارے پاس اس کا ڈیٹا ہوگا جو ریگولیٹرز سے شیئر کیا جائے گا تاکہ اگلے مراحل کا تعین کیا جاسکے۔موڈرنا کی جانب سے ایک اور سنگل ڈوز ویکسین تیار کی جارہی ہے جو کووڈ 19 کے بوسٹر ڈوز اور تجرباتی فلو ویکسین کا امتزاج ہے۔موڈرنا کے سی ای او نے بتایا کہ بہترین منظرنامے میں کم از کم کچھ ممالک میں کووڈ اور فلو کی مشترکہ ویکسین 2023 کے موسم خزاں میں دستیاب ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن