سرگودھا+ بھلوال (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) سرگودھا میں مزدوروں پر بیہمانہ تشدد میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کر کے وقوعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کر کے دیگر ملزموں کے گرفتاری اور خلاف قانونی کارروائی کر کے مزدورں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں ٹھیکیدار اور اس کے ساتھیوں نے مزدوروں کو بیہمانہ طور پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے سر کے بال، داڑھی اور مونچھیں مونڈ دیں جس پر وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے فوری نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ ڈی پی او سرگودھا کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دو ملزموں کو گرفتار کر کے وقوعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔یاد رہے کہ ٹھیکیدار اور اس کے ساتھیوں ارشد، محمد آصف،قدیراور محمد نواب وغیرہ نے مزدوری کی اجرت مانگنے پر تلخ کلامی میں تین مزدوروں محمد عامر ،محمد بلال اور محمد کاشف کوبیہمانہ طور پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے سر کے بال،داڑھی او رمونچھیں مونڈ دیں۔ڈی پی او نے شپشل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر سخت ایکشن کا حکم دے دیا ہے۔