شالیمار ایکسپریس کو صادق آباد ریلوے  سٹیشن پر دو منٹ کے لئے رکنے کی اجازت

Jan 19, 2022


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور براستہ فیصل آباد کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو صادق آباد ریلوے اسٹیشن پر دو منٹ کے لیے رکنے کی اجازت دیدی ہے۔ عوام کو یہ سہولت ایک ماہ کے لئے عارضی بنیادوں پر حاصل ہوگی۔ اس فیصلے پر فورا عملدرآمدہوگا۔

مزیدخبریں