کراچی (کلچرل رپورٹر ) پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے کورونا کی نئی قسم اومی کرون سے صحت یاب ہونے کے بعد اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کرلیا۔ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے لک کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اطلاع دی کہ میں اومی کرونا سے صحت یاب ہوچکی ہوں اور اپنا ہیئر اسٹائل اور انداز تبدیل کر کے اچھا محسوس کر رہی ہوں۔اداکارہ نے لکھاکہ جب میں بال کٹواکر گھر آئی تو میری ماں حیران ہوگئیں۔واضح رہے کہ ماہرہ خان کچھ دنوں قبل کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا شکار ہوگئیں تھیں۔
ماہرہ خان نے کورونا سے صحت یابی کے بعد اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کرلیا
Jan 19, 2022