سرسید یونیورسٹی کی Winter Drive 2022  کا آغاز

Jan 19, 2022


کراچی(نیوز رپورٹر)  رفاحی و فلاحی خدمات کے حوالے سے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام غریب و نادار لوگوں میں موسم سرمامیں گرم کپڑوں و دیگر ضروری سامان کی تقسیم کی مہم Winter Drive 2022 کا آغاز کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں کمبل،رضائیاں، گرم لحاف، جیکٹس، سوئیٹر و دیگر گرم کپڑے مستحق لوگوں میں تقسیم کئے گئے۔ سرسید یونیورسٹی کے اساتذہ نے اس مہم کو ترتیب دیا جس میں جامعہ کے تمام شعبہ جات سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد  نے حصہ لیا۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ غریب اور نادار لوگوں کی داد رسی کے لیے یہ پہلی رفاحی و فلاحی مہم ہے جو اساتذہ کی جانب سے چلائی جارہی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ موسم سرما میں گرم کپڑے تقسیم کرنا کارخیر کے ساتھ انسانی فریضہ بھی ہے۔رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ انسانی خدمت ایک نیک اور مستحسن عمل ہے ۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمدارشد خان نے کہا کہ  تسکینِ قلب کا بہترین عمل یہی ہے کہ ہم اپنی زیادہ تر زندگی خدمتِ خلق میں گزاریں۔ 

مزیدخبریں