پڈعیدن( نامہ نگار) نواحی علاقہ بھریا سٹی تھانہ کی پولیس نے خفیہ اطلاع پہ کاروائی کرکے، ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب دو ملزمان کو غیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان نذیر احمد اور میر حسن لاکھو کے قبضے سے 02 عدد پستول اور 05 رائونڈس برآمد کرکے، دونوں ملزمان کے پر سندھ آرمس ایکٹ کے تحت دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں،لاکھاروڈ پولیس نے چوری کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کاروائی کرکے چوری کی واردات میں استعمال شدہ اسلح برآمد کرلیا،گرفتار ملزم اللہ ڈنو خاصخیلی کی نشاندہی پر بغیر لائسنس TT پسٹل اور 02 رائونڈس برآمد کرکے، سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،ہالانی تھانہ کی پولیس نے کاروائی کرکے، ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو چھینی گئی موبائل فون اور غیرقانونی اسلح سمیت گرفتار کرلیا۔