بھریا ریلوے اسٹیشن پر  آن لائن سسٹم کا افتتاح


سکھر (بیورورپورٹ)   محکمہ ریلوئے سکھر ڈویژن کے ڈی ایس شعیب عادل مغل نے کہا ہے کہ مسافروں کو سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے محکمہ ریلوئے ہر ممکن اقدام کر رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بھریا روڈ اسٹیشن پرکمپوٹرائزڈ آن لائن سسٹم  آفس کے افتتاح کے دوران کیا ، بھریا روڈ اسٹیشن آمد کے موقع پر  ڈی ایس شعیب عادل مغل، ڈی سی او حمیداللہ لاشاری سمیت دیگر افسران موجود تھے ، بھریا روڈ اسٹیشن آمد پر بھریا روڈ کے سماجی رہنمائوں عبداللطیف آرائیں ،عمران مغل ،رانا اسد علی، ایاز احمد راجپوت کی قیادت میں معزز شہریوں و مسافر حضرات نے ان کا  استقبال کیا ،  ڈی ایس شعیب عادل مغل نے بھریا روڈ اسٹیشن پر آن لائن سسٹم اور دیگر مسائل کے حل کیلئے سماجی رہنمائوں عبداللطیف آرائیں ،عمران مغل ،رانا اسد علی، ایاز احمد راجپوت و دیگر کے سماجی کاموں کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

ای پیپر دی نیشن