چرس کیس‘ عدم ثبوتوں پر ملزمان بری


میرپورخاص  (بیورورپورٹ) فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج و ماڈل ٹرائل کرمنل کورٹ نے الگ الگ تعداد میں بر آمد ہونے والے بیس کلو چرس کے کیس میں نامزد تین ملزمان کو عدم ثبوتوں کے باعث بری کردیا. تفصیلات کے مطابق فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج و ماڈل ٹرائل کرمنل کورٹ نے تین ملزمان سے الگ الگ مقدار میں بر آمد ہونے والی بیس کلو چرس کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے جرم ثابت نہ ہونے پر تینوں ملزمان کو بری کر دیا ہے واضع رہے کہ  اولڈ میرپور پولیس تھانہ میں  درج مقدمے میں ملزم یاسر شریف سے چار کلو، ملزم محمد فاروق سے اا کلو اور ملزم محمد علی سے 5 کلو چرس سمیت کل 20 کلو چرس بر آمد کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن