اسلام آبا د (خصوصی نامہ نگار)پا کستان میں تعینا ت انڈونیشیا کے سفیر مسٹر ایڈم ایم ٹیوگیو نے کہا ہے کہ انڈونیشین کوئلے کی برآمدات پاکستان میں سی پیک توانائی کے منصوبوں کیلئے مفید ہیں۔ تفصیلا ت کے مطا بق پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر مسٹر ایڈم ایم ٹیوگیو نے پاکستان میں دو طرفہ تعاون بالخصوص انڈونیشین کوئلے کو پا کستان میں فروغ دینے کے لیے لاہور میں تاجروں سے ملاقات کی۔ملا قات میں ٹیکسٹائل انڈسٹری، اسٹیل، سیرامک اور سیمنٹ سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ ملا قات کے دوران تاجروں نے کہا اپنے انرجی جنریٹرز کے لیے کوئلہ درآمد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے سفیر ٹوگیو نے کہا کہ چونکہ انڈونیشیا کوئلے کی صنعت میں بہتر ہے اس لیے وہ CPEC کے تحت بجلی کے منصوبوں اور پاکستان میں بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ انڈسٹریز (LSMI) کو کوئلہ فراہم کر سکتا ہے۔ حکومت پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا حصہ ہونے کی وجہ سیبنیادی ڈھانچے کی ترقی اور توانائی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جہاں کوئلہ توانائی کے منصوبوں کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ سفیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئلے کی معمولی مانگ کے ساتھ ساتھ ، کوئلے کی مصنوعات کی مانگ کو انڈونیشیائی برآمد کنندگان کے کنسورشیم کے ذریعے آسانی سے مضبوط کیا جائیگا تاکہ یہاں کی مخصوص ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔اعداد و شمار کے مطابق کہ پاکستان میں کوئلے کی طلب میں ہر سال مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔