روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کیذریعہ ترسیلا ت زرکا حجم 3.16 ارب ڈالرسے تجاوزکرگیا

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سمند رپارپاکستانیوں  کے  لئے متعارف کردہ روشن ڈ یجیٹل اکا ونٹ کے  زریعہ  ترسیلا  ت ز رکا حجم  3 .16 ارب ڈالرسے تجاوزکرگیا۔ نومبر2021کے اختتام پر روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے زریعہ ترسیلات زرکا حجم 2.916 ارب ڈالرتھا جو دسمبر2021 کے اختتام پر3.16 ارب ڈالرہوگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر2021 میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے زریعہ 244 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاگیا جو نومبرمیں 239 ملین ڈالر اوراکتوبرمیں 266 ملین ڈالرتھا۔حکومت نے سٹیٹ بینک اورکمرشل بینکوں کی معاونت سے سمندرپارپاکستانیوں کے لئے  یہ منصوبہ شروع کیاہے جس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔اس سکیم کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں کو ملک میں بینکنگ اورسرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں ادائیگی کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا گیاہے۔اب تک 175 ممالک میں 322463 اکاونٹس کھولے ہیں۔ نومبرکے اختتام پرآر ڈی اے اکاونٹس کی تعداد 299,676 تھی جو دسمبر2021 میں 322,463 ہوگئیں۔

ای پیپر دی نیشن