عدالتوں میں کیمرے لگائیں، پتہ چلے سیاستدانوں نے کونسی کرپشن کی:شاہد خاقان

اسلام آباد(وقائع نگار)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عدالتوں میں کیمرے لگائے جائیں،عوام کو پتہ چلے کہ سیاستدانوں نے کونسی کرپشن کی،جنہوں نے کرپشن کی وہ حکومتی بینچوں پر بیٹھے ہیں،وہ وفاقی کابینہ میں براجمان ہیں،وہ ڈاکو آج بھی ڈاکے مار رہے ہیں،انصاف کا ایک نظام ہوتا ہے،انصاف کا دہرا نظام نہیں ہوتا،جو نظام ہمارے لیے ہے وہ انکے لیے ہو، شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آج وزیراعظم نیب کو کیس کی تحقیقات کے لیے خط نہیں لکھتا،آج بے نامی گمنامی درخواستوں پر کیسز بنائے جاتے ہیں،نیب کا بھی احتساب ہوگا، چیئرمین نیب یاد رکھیں کل انکے ماتحت انکے خلاف گواہ ہوں گے،جعلی کیسسز بنانے پر چیئرمین کا احتساب ہوگا،جنہوں نے تیس چالیس سال ملک کی خدمت کی انکو عدالتوں کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کیا گیا، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ احتساب کا تماشا جاری ہے،4 ماہ ہو چکے ، چیئرمین نیب ڈیلی ویجز پر چل رہا ہے، چیئرمین نیب بتاے کونسی کرپشن سیاست دانوں نے کی؟،جنہوں نے کرپشن کی وہ وفاقی کابینہ میں بیٹھے ہیں، ڈاکے مار رہے ہیں،عمران خان نے فارن بنک اکاؤنٹس چھپائے، گمنام افراد کی درخواستوں پر کیسز بنائے جاتے ہیں،اب نیب کا احتساب ہوگا، نیب نے ملک کی تباہی مچا دی،لوگوں کو ہمارے خلاف ڈرایا گیا،گواہ نہ بننے پر وارنٹ گرفتاری بھی دکھائے گئے،فواد چوہدری پہلے اہم شخصیت کا نام بتائیں؟،وزیر اطلاعات ہے تو جرات کرے اور نام بتائے،ہم صادق سنجرانی سے دعا کرنے انکے گھر گئے تھے، فواد چوہدری نام لیکر بتائے کہ کس نے کس سے ملاقات کی،ملک میں فوری شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں،ہاتھ اٹھے گا تو نمبر خودہی پورے ہو جائینگے۔

ای پیپر دی نیشن