اسلام آباد(خبر نگار)جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے وزیر مملکت فرخ حبیب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرخ حبیب فارن فنڈنگ کیس کی تفصیلات ہی سامنے لے آتے تو بات ختم ہوجاتی رونے دھونے کی ضرورت ہی نہ پڑتی اسلم غوری نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف الزام تراشی کرکے ایجنٹوں سے لی گئی رقم حلال کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جس دن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہوا لوگ لاس اینجلس کی داستانیں بھول جائیں گے اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی زندگی کھلی کتاب کی مانند ہے ۔
فرخ حبیب فارن فنڈنگ کی تفصیلات سامنے لے آتے تو بات ختم ہوجاتی:اسلم غوری
Jan 19, 2022