ن لیگ میں جانشینی کی کشمکش‘ بعض ارکان کسی نان شریف کو لانا چاہتے: شاہ محمود

Jan 19, 2022

ملتان (نمائندہ  نوائے وقت) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے تعلقات مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں، افغانستان کے مسئلے پر ہماری قریبی مشاورت رہی، ہماری نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کے حوالے سے انڈرسٹینڈنگ پیدا ہو رہی ہے، جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ کی شکل دینا، وزیراعظم عمران خان کا جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ وعدہ ہے، اگر پیپلز پارٹی اس حوالے سے سنجیدہ ہے تو ہم مل کر بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں، اس وقت نون لیگ کے اندر جانشینی کی کشمکش  ہے، کچھ لوگ شہباز شریف‘ کچھ مریم نواز شریف کے حامی دکھائی دیتے ہیں، بعض ارکان چاہتے ہیں کسی نان شریف کو آگے لایا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ماسکو فارمیٹ کا حصہ رہا ہے، اسلام آباد میں منعقدہ ٹرائیکا پلس کے اجلاس میں روس کے نمائندے شریک ہوئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حال ہی میں روسی صدر پیوٹن کی جانب سے اسلاموفوبیا کے حوالے سے جو بیان منظر عام پر آیا ہے اس میں وہی موقف اپنایا گیا ہے جو وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کا ہے۔

مزیدخبریں