ملک میں پک اپ گاڑیوں کی پیداواراورفروخت میں نمایاں اضافہ

Jan 19, 2022

اسلام آباد (کامرس رپورٹر)ملک میںپک اپ گاڑیوں کی پیداواراورفروخت میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ آل پاکستان آٹو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں 14,216 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور14,299 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 61.58 فیصد اور63.11 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 8,798 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور8,766 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔دسمبر2021 ء میں ملک میں 2,482 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور1,914 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی، دسمبر2020 ء میں ملک میں 1,841 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور1,817 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ 

مزیدخبریں