سوتی دھاگے کی برآمد پر پابندی عائد کی جائے،شہزاد اعظم خان 

 لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایچ ایم اے) کے مرکزی چیئرمین شہزاد اعظم خان نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ سوتی دھاگے کی برآمد پر فوری پابندی کا اعلان کرے یا مقامی مارکیٹ میں اجناس کی قلت کے پیش نظر اس کی ترسیل کو محدود کرنے کے لیے برآمدی کوٹہ مقرر کر ے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ صنعتی خام مال کی درآمد پر ہر قسم کے ڈیوٹیز اور ٹیکسز کو ختم کرے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر حکومت دھاگے کی کمی کو کنٹرول کرنے کے لیے اس کی برآمد پر مکمل پابندی لگانے سے قاصر ہے، تو وہ ایس آر او کے تحت 2010 ء میں اعلان کردہ کوٹہ کی طرح کا کوٹہ مقرر کر کے برآمدات کو محدود کر ے۔

ای پیپر دی نیشن