عمران خان ملک کو فلاحی ریاست بنانے کا ویژن رکھتے ہیں : مہتاب حیدر

گوجرخان (نامہ نگار)تحریک انصاف گوجرخان کے رہنما راجہ مہتاب حیدر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جیسی محب وطن اورمخلص قیادت برسراقتدار ہونے سے ملک کا مستقل روشن ہے وزیراعظم عمران خان ملک کو ترقی یافتہ اور فلاحی ریاست بنانے کا ویژن رکھتے ہیں ملک کی تعمیر وترقی اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی راہ میں کرپٹ مافیا بڑی رکاوٹ ہے جس کیخلاف عمران خان جدوجہد کررہے ہیں   وزیراعظم عمران خان اپنی انتھک محنت اور جدوجہد سے کرپشن کے ساتھ ساتھ عوام کا استحصال کرنے والے مافیا سے بھی اس ملک کو نجات دلا کردم لیں گے عمران خان اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی محنت رنگ لائے گی ملک سے کرپشن کے خاتمہ ہوگا اورپاکستان حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست کے طور پر دنیا میں اپنا مقام بنائے گاانہوں نے کہا کہ محب وطن پاکستانی عمران خان کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور کرپٹ عناصر کو بوریا بستر گول کر کے ہی دم لیں گے

ای پیپر دی نیشن