سبی: ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیا پٹڑی سے اتر گئیں، 5 زخمی

سبی‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ‘ نمائندہ نوائے وقت) سبی کے قریب ریلوے لائن پر دھماکہ ہوا جس کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 5افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق سبی کے مقام مشکاف کے قریب ریلوے لائن پر دھماکہ اس وقت ہوا جب ٹرین رواں دواں تھی۔ دھماکہ خیز مواد ٹریک کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ واقعہ کے بعد ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ روانہ ہوگئیں۔ کوئٹہ سے کراچی جانے والی ٹرین کو آب گم کے مقام پر روک دیا گیا ہے۔ دریں اثناء وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کوئٹہ (سبی) سیکشن پر اور پیروکنری کے درمیان چلتی ہوئی ٹرین کے قریب بارودی مواد پھٹنے سے رونما ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جلد ریلیف کا کام مکمل کرکے ٹریک کو بحال کردیا جائے گا۔ اعظم سواتی نے کہا ہے کہ مسافر ٹرین کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا اور انسانی جانوں سے کھیلنا ایک بزدلانہ عمل ہے۔ اس طرح کے واقعات کوکسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور واقعہ میں ملوث افراد کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...