وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی تزئین و آرائش کی خبر بے بنیاد: حسان خاور

 لاہور (نیوز رپورٹر) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے میڈیا میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی تزئین وآرائش پر 4 کروڑ 90 لاکھ روپے کی رقم خرچ کرنے کے حوالے سے گردش کرتی ایک خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ  تزئین و آرائش کے لیے مختص یہ رقم سول سیکرٹریٹ میں واقع 102 سال پرانے تاریخی دربار ہال پر خرچ ہو گی۔ حسان خاور نے بتایا کہ  دربار ہال کے کچھ دفاتر وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور ان کے سٹاف کے لیے مختص ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 سال سے اس عمارت کی مرمت نہ ہونے کے باعث ہال کی موجودہ حالت بوسیدہ اور مخدوش ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تاریخی ورثے کی حامل اس عمارت کو فوری بحال کیا جائے۔ حسان خاور نے کہا کہ  دربار ہال کی بحالی میں ہر طرح کی بچت کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔ امید واثق ہے کہ اصل خرچ دیئے گئے تخمینے سے کم آئے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...