قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار) تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کی شیرا کوٹ پولیس چوکی کو کھیتوں سے ستر سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جنہوں نے پوسٹ مارٹم کے بعد میت کی تدفین کے لیے رات گئے میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ کے حوالے کر دیا تھا۔لاش کی تدفین کرنے والے گورکن اشرف نے میڈیا کو بتایا کہ میونسپل کمیٹی اہلکار کو جب کہا گیا میت کو کفن پہنایا جائے اور نماز جنازہ پڑھائی جائے تو اس نے کہا اسکی کوئی ضرورت نہیں، اس بارے اے سی صدر ڈاکٹر انعم فاطمہ سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا لدھیوالہ وڑائچ میونسپل کمیٹی کے سی او خالد رشید نے لاوارث شخص کی تدفین کے اخراجات کا 9ہزار روپے کا بل مجھے بھجوایا ہے میں نے ایسی حرکت کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف انکوائری کے احکامات دیدئیے ہیں۔
شیرا کوٹ پولیس چوکی اہلکاروں نے نامعلوم شخص کی نعش کو بغیر نماز جنازہ ،کفن دفنادیا ،انکوائری جاری
Jan 19, 2022