لاہور( لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی مرکزی رہنما رقیہ رمضان ایڈوکیٹ نے کہاکہ( ن) لیگ اورپیپلزپارٹی نے ملک کو غیر ملکی قرضوں اور آئی ایم ایف کی دلدل میں پھنسایا آج ان کو تنقید کرنے پر شرم آنی چائیے ۔ تحریک انصاف کی حکومت ملکی تاریخ کی کامیاب ترین حکومت ہے ۔ تین سال میں حکومت نے 38.864 ارب قرض لیا اور 29.857 ارب قرض واپس کیا۔ پاکستان کی عوام ان کا بویا کاٹ رہے ہیں۔ ماضی کی حکومتیں آئی ایم ایف کے پاس کیوں گئیں۔ ملک میں طویل عرصہ سے کرپشن پھیلی ہوئی ہے جس کے باعث قرض مانگنے جانا پڑتا ہے۔ کرونا کے باوجود معاشی اعشاریے مستحکم ہیںجبکہ عالمی معیشت تباہ ہو چکی ہے ۔ اپوزیشن ملک وقو م کی دشمن بنی ہوئی ہے اس لئے رکاوٹ بننے کی کوشش کرتی ہے۔ تحریک انصاف عوام کی خد مت کا سفر جاری رکھے گی ،آئندہ تین چار ماہ میں مہنگائی میں نمایاں کمی آئے گی۔
( ن) لیگ ،پیپلزپارٹی نے آئی ایم ایف کی دلدل میں پھنسایا :رقیہ رمضان
Jan 19, 2022