قلعہ دیدارسنگھ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماء وممبر امن کمیٹی قلعہ دیدار سنگھ حاجی مرزا محمد یوسف نے کہا ہے پارلیمنٹ اجلاس میں منی بجٹ کا پاس ہونا حکومت کی شاندار کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا عوام پارلیمنٹ ممبران کو صرف اس لیے ووٹ دے کر وہاں بھیجتے ہیںکہ وہ وہاں جاکر قانون سازی کریں لیکن موجودہ اپوزیشن ممبران نے قانون سازی کرنے کی بجائے وہاں حکومت کیخلاف تقریریں اور شور شرابہ کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے جو کسی طرح بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔
منی بجٹ کا پاس ہونا حکومت کی شاندار کامیابی ہے: مرزا یوسف
Jan 19, 2022