شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب جنرل سیکرٹری چودھری ذوالقرنین ڈوگر ایڈووکیٹ سے سابق میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال مبشر احمد نے ملاقات کر کے انہیں کامیابی پر مبارکباد دی گلدستہ دینے کے علاوہ مٹھائی بھی کھلائی اس موقع پر معززین علاقہ کی بڑی تعدادبھی انکے ہمراہ تھی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے چودھری ذوالقرنین نے کہاکہ وکلاء نے مجھ پر جس اعتماد کااظہار کیا ہے اس کو ہر صورت پورا کرنے کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائونگا وکلاء کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے بار اور بینچ کے مابین خوشگوار تعلقات کے قیام ،وکلاء برادری کے انفرادی اوراجتماعی مسائل کے حل کیساتھ ساتھ آئین وقانو ن کی بالادستی ،عدلیہ ومیڈیا کی آزادی ،کالے کوٹ کے تقدس کی بحالی ،بار میں پروفیشنل ازم کے فروغ ،جونیئر وکلاء کیلئے نئے چیمبرز کی تعمیر ،اورانصاف کی بروقت فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی انہوںنے کہاکہ ضلع کچہری میں ٹائوٹ مافیا کے خاتمہ کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے مظلوم کی امداد اورظالم کی بیخ کنی بھی ان کی اولین ترجیحات کا حصہ ہیں۔