چین میں شرح پیدائش میں ر یکارڈ  کمی ،معاشی نمو متاثر ہونے کا خدشہ

Jan 19, 2022

بیجنگ (اے پی پی)چینی ماہرین نے گزشتہ سال کم ترین شرح پیدائش کے باعث معاشی نمو متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ سعود ی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے گزشتہ سال کے شرح پیدائش کے اعداد وشمار جاری کیے ہیں۔ جس میں دیکھا گیا ہے کہ چین کو نوجوان آبادی میں کمی کے بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے بڑھتی عمر کے کارکنوں سے ملکی معیشت سست روی کا شکار ہو رہی ہے۔چین میں کئی دہائیوں کے بعد شرح پیدائش میں ریکارڈ حد تک کمی دیکھی گئی ہے۔چینی ادارہ شماریات کے مطابق دنیا کی دوسری بڑی معیشت میں ہزار افراد میں شرح پیدائش گزشتہ سال کم ہو کر ساڑھے سات رہ گئی۔ 2020ء میں یہ شرح ہزار افراد میں ساڑھے آٹھ تھی۔

مزیدخبریں