ملتان(خبرنگار خصوصی)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق 15جنوری2022تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 73لاکھ 84ہزار40گانٹھ کپاس آئی ۔15 جنوری 2021تک 54 لاکھ93ہزار138گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18لاکھ 90ہزار902گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں زائدآئی ہے۔ اضافے کی شرح 34.42فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 38لاکھ 74ہزار3گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل 33 لاکھ 66ہزار549گانٹھ کپاس سے 5لاکھ 7ہزار 454گانٹھ زائدہے۔ پنجاب میں اضافے کی شرح 15.07فیصد رہی۔ ایکسپورٹرز نے رواں سیزن میں 16ہزارگانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 71لاکھ 26 ہزار495گانٹھ روئی خرید کی ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) نے کاٹن سیزن 2021-22میں خریداری نہیں کی ہے۔ صوبہ پنجاب میں 53جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں او ر38لاکھ51ہزار582گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔ ضلع ملتان میں 15جنوری 2022 تک 72 ہزار 80گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں 88ہزار203گانٹھ کپاس،ضلع خانیوال میں 2لاکھ30ہزار 18گانٹھ کپاس، ضلع مظفر گڑھ میں 1لاکھ16 ہزار220گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔
ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 73لاکھ 84ہزار40گانٹھ کپاس آئی
Jan 19, 2022